مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں فوجی تربیتی کیمپ پر حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کانگو کے صوبہ نارتھ کیوہ کے مقام میں واقع فوجی تربیتی کیمپ پر مائی مائی ملیشیاء گروپ اور یوگینڈا کے باغی گروپ کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔اس دوران خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر کے آٹھ افراد ہلاک کر دیئے ہیں ۔اقوام متحدہ کے امن مشن کے ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد بیس سے تیس تھی اور انھوں نے واپس جاتے ہوئے تقریباً 100 کچے گھروں کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔
جمہوریہ کانگو میں فوجی تربیتی کیمپ پر حملے میں 8 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔
News ID 1071954
آپ کا تبصرہ